ڈی آئی جی آپریشز ڈکیتی میںزخمی ہونیوالوں کےگھرگئے

29 نومبر ، 2021

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس سندر کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے مضروب ہونے والے خاندان کے گھر پہنچ گئے۔ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز بھی ہمراہ تھے. ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے زخمیوں کی عیادت کی۔انہوں نےوقوعہ کا معائنہ کیا اور ایس ایچ او سندر کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اہلخانہ کو ملزمان کی جلد گرفتاری اور انصاف کی یقین دھانی کرائی۔ ا نہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کی جناح ہسپتال میں عیادت بھی کی ۔