اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے قرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کیلئے دی ہے،فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پرخرچ کئے جائیں گے،عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔ منصوبے سے عوام کو سماجی ومعاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی،پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160میگاواٹ ہے، پاکستان کے توانائی شعبے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، اس سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔منصوبہ مکمل ہونے پر 4320میگاواٹ سے 5400میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ پہلے مرحلے میں بجلی کی پیداوار کا تخمینہ 2160میگاواٹ لگایا گیا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق داسوہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سے ایک ہے۔ منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔ سستی بجلی پیدا ہونے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی تعلقات مزید کشیدہ، اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔ جورجیا میلونی حکومت کا اہم فیصلہ،...
نئی دہلی صدر ٹرمپ اورمودی کا ٹیلی فونک رابطہ، مغربی ایشیا بحران پر گفتگو، آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال پر...
ریاض سعودیہ کی امریکاسے ہرمز ناکہ بندی ختم، ایران سے پھر مذاکرات کرنیکی اپیل، خدشہ ہے موجودہ کشیدگی مزید بڑھ...
کراچی اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا،ان میں سخت گیر حامی، کرپٹو کے حامی،...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...