کوئٹہ(خ ن)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ مائنگ سیکٹر کو وفاقی سطح پر انڈسٹری کا درجہ دیکر ہی مائنز کے تمام دیرینہ مسائل حل کیے جاسکتے ہیں بلوچستان کے مائنز مالکان کو ضروری سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ صوبے سے غربت اور بےروزگار کا خاتمہ ممکن ہو سکےدستیاب معدنیات کو ملک اور صوبے کے بہترین مفادات کیلئے بروئے کار لایاجائےان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس کوئٹہ میں بہروز حسین ریکی کی قیادت میں مائنز مالکان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیاملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، مائنز مالکان کے جان ومال کے تحفظ، حکومت کی جانب سے ضروری سہولیات کی فراہمی اور مائنز مالکان کو قرضوں کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنرنے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے تاجروں، صنعتکاروں اور مائنز مالکان کیلئے تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنا اور ہمسایہ ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے سے نہ صرف صوبے میں مجموعی طور پر زندگی کا معیار بلند ہو گا بلکہ لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع بھی میسر ہونگے۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آ باد بلوچستان میں ایک سال سے تعینات پولیس سروس گریڈ18کے چھ افسر تبدیل ،تبدیل ہونیوالوں میں بیدار بخت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...