گیس اوور بلنگ اور بجلی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے،گورنر مندوخیل

12 جون ، 2024

کوئٹہ (خ ن)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں وفاقی محکموں کے سربراہان کی تعارفی ملاقات ہوئی گورنرنے گفتگوکرتے ہوئےکہا نے کہا کہ ہر وفاقی ادارہ کی کارکردگی نہ صرف نظر آنی چاہیے بلکہ اسکے ثمرات بھی عام آدمی تک پہنچنے چاہیے عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لینے کے ساتھ متعلقہ وفاقی اداروں کو درپیش مشکلات حل کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے گورنر نے اس بات زور دیا کہ گیس اوور بلنگ اور بجلی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے گڈ گورننس قائم کرنے اور محکموں کو بےقاعدگیوں سے پاک رکھنے میں اداروں کے سربراہان اپنا کردار ادا کریں وفاقی اداروں کے درمیان فعال روابط بڑھانے سے کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے. ملاقات کے دوران وفاقی محکموں کے سربراہان کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے۔