نیا بجٹ ؛پارلیمنٹرینزکی ترقیاتی اسکیمیں جاری رکھنے کا فیصلہ

12 جون ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےمعاشی مشکلات کےباوجودآئندہ مالی سال میںبھی پارلیمنٹرینزکی ترقیاتی اسکیمیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذ رائع کے مطا بق وفاقی بجٹ برائے ما لی سال 2024/25 میں ارکان قومی اسمبلی کے ترقیاتی بجٹ کے لئے75 ارب روپے رکھنےکی تجویز ہے۔ذرائع کے مطا بق رواں مالی سال پارلیمنٹرینزکا ترقیاتی بجٹ61 ارب31 کروڑ روپے پرمنجمد کیا گیا تھا۔رواں مالی سال کے10 ماہ میں پارلیمنٹرینز کی اسکیمیوں پرتقریبا 44ارب روپےخرچ ہوئے۔ قبل ازیں رواں مالی سال بجٹ میں پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کے لیے 90 ارب روپے رکھے گئے تھے۔