بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلےجوائنٹ سیکر ٹری دفاعی پیداوار تبدیل

12 جون ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری ، جوائنٹ ئنٹسیکر ٹری وزارت دفاعی پیداوار اور سیکر ٹیریٹگروپ کے گریڈ 20کے افسرریحان سلیم کوفنا نس ڈویژن (ملٹری فنا نس ونگ )کا فنا نشل ایڈو ائزر مقرر کر دیاگیا ۔ ان کی تقرری 24جون سے موثر ہو گی ۔سیکو رٹیز ایکسچینج کمیشن آف پا کستان کے ایڈجوکیشن افسر کراچی ‘ سکھر اور کوئٹہ ریجن ضیا ء الرشید عباسی کو تبدیل کردیاگیا ۔ ضیا ء الرشید عبا سی ڈیپوٹیشن پر 3سال کیلئے ایوان صدر میںتعینات کیا گیا ۔ وہ ایس ای سی پی کے ایڈیشنل رجسٹرار ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری وزارت تعلیم اور سیکر ٹیر یٹگروپ کی گر یڈ انیس کی افسر سمیرا منیب کو ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ۔تقرر ی کے منتظر یاسر فرہاد کوسیکشن افسر خزانہ ڈویژن جبکہ سیکشن افسر طلحہ ارسلان کا اقتصادی امور سے پارلیمانی امور ڈویژن تبادلہ کیا گیا تقرری کے منتظر عمر منظور کو سیکشن افسر وزارت صنعت و پیداوار تعینات کیا گیا ۔سیکشن افسر یاور حسین رانا کا پارلیمانی امور ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ۔