صدربائیڈن کے بیٹےکوبھی امریکی عدالت نےمجرم قراردیدیا

12 جون ، 2024

ولنگٹس۔ امریکا ۔ (اے ایف پی) ایک امریکی عدالت نے منگل کو یہاں غیرقانونی ہتھیاررکھنے کے جرم میں صدر جوہائیڈن کے (54) سالہ بیٹے ہنٹر ہائیڈن کومجرم قراردے دیا۔ ان پرمنشیات رکھنے کابھی الزام تھایہ امریکی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے کہ حاضر صدر کے بیٹے کو عدالت نے سزاسنائی ہے۔ واضح رہے کہ جو ہائیڈن دوسری مدت کے لیے بھی صدارتی انتخاب لڑرہے ہیں۔ بیٹے کومجرم قراردئے جانے کے ان کی انتخابی مہم پرمضراثرات مرتب ہونے کاخدشہ ہے صدارتی انتخاب نومبر میں ہورہاہے۔ جہاں ان کے ممکنہ حریف امیدوارسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوایک تعزیری مقدمے میں نیویارک کی عدالت سزاسناچکی ہے ۔ہنٹربائیڈن پرالزام ہے کہ انہوں نے 2018 میں ہینڈگن کی خریداری کے وقت منشیات کے ناجائز استعمال سے متعلق جھوٹ بولاتھا۔ہنٹر کوسزاایسے وقت سنائی گئی ۔ جب صدر ہائیڈن کوگن تشدد پرخطاب کرناہے ۔ ری پبلکن صدارتی امیدوارٹرمپ پر کاروباری فراڈ کے مرتکب ہونے کاالزام لگا۔ عدالت نے دو دن میں تین گھنٹوں تک کارروائی کے بعد ہنرہائیڈن کے خلاف مقدمے کافیصلہ دیا۔ تھا۔ ہفتہ جاری مقدمے کی کارروائی میں ہنٹر ہائیڈن موجود نہیں رہے۔مقدمے کی کارروائی ان کے آبائی شہر ولمنگٹن ڈالاویر میں ہوئی ۔ جہاں جوہائیڈن کی اہلیہ اورہنٹر کی والدہ حاضر عدالت رہیں۔