آئی ایم ایف اور چین کیساتھ معاہدوں سے لاعلم ہیں، خورشید شاہ

12 جون ، 2024

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما اور پارلیمنٹیرین سید خورشید احمد شاہ نے حکومت کی جانب سےآئی ایم ایف اور چین کیساتھ کئے جانے والے معاہدوں سے لاعلمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ بجٹ اور ان معاہدوں میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، اب ہم اتحادی ہیں اور حکومت کا فرض ہےکہ وہ معاملات میں اپنے اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ ماضی میں اہم فیصلوں میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاتا تھا، اب ہم اتحادی ہیں۔