دبئی (اے ایف پی) یمن کے ساحل پر افریقہ سے 200 سے زائد تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنےکے نتیجے میں کم از کم 49 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے کہا کہ پیر کو جنوبی صوبے شبوہ کے قریب 260 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے کم از کم 49 تارکین وطن ہلاک اور 140 لاپتہ ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مرنے والوں میں 31 خواتین اور چھ بچے شامل ہیں، آئی او ایم نے مزید کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق، 115 صومالی اور 145 ایتھوپیاکے شہری کشتی پر سوار تھے۔