امریکا کو پاکستانی برآمدات 1108 ارب روپے سے زائد رہیں 

12 جون ، 2024

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران امریکا کو پاکستان کی برآمدات ایک ہزار 108 ارب روپے سے زائد رہیں جو مجموعی برآمدات کا 17 فیصد ہے۔اقتصادی سروےکے مطابق پاکستان کی مجموعی برآمدات 4 ہزار 948 ارب روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 512 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اس میں سب سے بڑا حصہ امریکہ کو کی گئی برآمدات کا ہے جبکہ چین کو 590 ارب 80 کروڑ روپے کی برآمدات کی گئیں۔