عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات پیر تا بدھ ہوں گی

12 جون ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیاں پیر 17 تا بدھ 19 جون تک ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے عیدالاضحی کے موقع پر پیر 17 جون تا بدھ 19 جون تک عام تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔