PIAکے آپریٹیو ریونیو میں 27.9فیصد اضافہ

12 جون ، 2024

اسلام آباد(اے پی پی)پی آئی اے کے آپریٹنگ ریونیو میں سال 2023-24کے دوران 27.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو جاری اقتصادی سروے کے مطابق پی آئی اے کے آپریٹنگ ریونیو سال 2023کے دوران 27.9 فیصد اضافے کے ساتھ 238.5 بلین روپے رہا ہےجبکہ اس مدت کے دوران آپریٹنگ اخراجات33.3 فیصد اضافے کے ساتھ 235.3 ارب روپے روپے ہو گئے جس سے 58.8 کا نقصان ریکارڈ کیا گیا۔