چین میں چار امریکی اساتذہ چاقو سے حملے میں زخمی، مبینہ ملزم گرفتار

12 جون ، 2024

بیجنگ (اے ایف پی) پولیس نے گزشتہ روز بتایا کہ شمال مشرقی چین میں چار امریکی کالج اساتذہ کو چاقو مارنے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ، بیجنگ نے اس حملے کو ایک الگ واقعہ قرار دیا ہے۔چاروں اساتذہ تعلیمی تبادلے پرچین میں تھے اورآئیووا کے کارنیل کالج میں بطور انسٹرکٹر کام کرتے ہیں، جن کا کہنا تھا کہ وہ ایک سنگین واقعےمیں زخمی ہوئے ہیں۔یہ حملہ پیر کو جیلن صوبے کے ایک عوامی پارک میں پیش آیا، جہاں پولیس نے تصدیق کی کہ انہوں نےحملے کے الزام میں ایک 55 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔مقامی پولیس نے کہاکہ مسٹر کیوئی نامی مشتبہ شخص کو حملے کے روز ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔چین نے گزشتہ روز چار غیر ملکی اساتذہ پر حملہ کی تصدیق کی ۔