لیاقت بلوچ نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی

29 نومبر ، 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی میں عیادت کی اور تحریک انصاف کے رہنما چیئرمین یونین کونسل حاجی فیاض کے جوان سال بیٹے کے انتقال پر تعزیت کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین زیرک اور محب وطن رہنما ہیں، چوہدری ظہور الٰہی کے بعد چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویز الٰہی نے سیاست کا تسلسل برقرار رکھا۔ چوہدری خاندان اور برادران نے ہمیشہ جماعت اسلامی سے محبت کا تعلق اور رابطہ رکھا ہے۔