لاہور(کرائم رپورٹرسے،کرائم رپورٹر)سندر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو بیٹے اور انکی ماں زخمی ہو گئی ، چار ڈاکو دیوار پھلانگ کر جمیل کے گھر داخل ہوگئے ۔ تو لڑکوں کی آنکھ کھل گئی جمیل کے ایک بیٹے نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا تو اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس سےدو بیٹے محمد نسیم اورعلیم اور انکی والدہ زخمی ہو گئی ڈاکو بغیرلوٹے فرار ہو گئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ،گجر پو رہ کے ا حسن کے گھر دوڈاکو گھس گئے اور اہل خانہ کویرغمال بنا کر3 لاکھ 85ہزار اور زیورات ، شفیق آباد میں علی احمدسے2لاکھ 85ہزار ،شاہدرہ میں اظہر سے2لاکھ 38ہزار ،گلبرگ میں احمد سے2لاکھ 18ہزار اور وحدت کالونی میں ثاقب سے1لاکھ 14ہزار اور دیگر سامان لوٹ لیاگیا،اچھرہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو حسنین کے گھر گھس کر90ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مغل پو رہ میں عمر،مصطفی آباد میں فرازکی گاڑیاں اوٹائون شپ میں خادم حسین،چوہنگ میں صادق،ر جنوبی چھائونی میں شہزاد اور نشترکالونی میں اعظم،گرین ٹائون میں وسیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔ ملت پارک کے زبیدہ پارک میں چورنذیرجٹ کےگھر کے تالے توڑ کر چور 20 لاکھ کے زیورات نقدی اور دیگر سامان لے گئے ۔
لاہورگلبرک زون میں ڈینگی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ صدارت ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب راو...
لاہور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجتبٰی بھروانہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول پر اجلاس ہوا۔انہوںنے اشیاء ضروریہ کی...
لاہور سیکنڈری بورڈ لاہور کے زیر اہتمام ہونیوالے میٹرک کے عملی امتحان اور انٹرمیڈیٹ تھیوری کا پرچہ وقت سے...
لاہورڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کا تیسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری رہی۔
لاہور پنجاب کے سنیئروزیر حسن مرتضی نے کھلی کچہری میں کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لئے موقع پر احکامات جاری...
چوہنگ،مانگامنڈی سندر کے قریب ملتان روڈ پر تیز رفتار ڈالے کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار بہن یاسمین بی بی موقع پر...
لاہورمسلم ٹاون کے علاقہ سے نجی کالج کی طالبہ کو اغواء کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا ہے۔
لاہور ہربنس پورہ کے علاقہ میں زمین کے تناز ع پر شہری پر منشیات کاجھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او ہربنس پورہ...