رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر10ہزا رسے زائدمقدمات درج ہوئے

29 نومبر ، 2021

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے پابندی کروانے کا حکم دیدیا ۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار 328 مقدمات درج ہوئے،کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار 427 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے 01 لاکھ 19 ہزار پتنگیں اور 18 ہزار 710 چرخیاں برآمد ہوئیں۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کا کہنا ہے کہ ہر شہری اپنے گھر کی چھت کا ذمہ دار ہے ،آپ کی کٹی پتنگ کی ڈور، کسی کی زندگی کی ڈور کا خاتمہ کرسکتی ہے۔شہری خونی کھیل کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔دوسری جانب لاہور پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار 328 مقدمات درج کئے گئے ۔