بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،جمعیت علمائے اسلام لاہور

29 نومبر ، 2021

لاہور(خبر نگار)جمعیت علماءاسلام ضلع لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس جامعہ رحمانیہ میں ضلع لاہور کے امیر مولانا نعیم الدین کی صدارت میں ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی لاہور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ،اس حوالے سے زون نگران فوری طور پر اپنے اپنے زون میں یوسی سطح کے دورے کریں۔