گورنمنٹ امیرالدین میڈیکل کالجکے سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب

29 نومبر ، 2021

لاہور( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ کھیل صحت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں تبدیلی لانے کی اہلیت رکھتے ہیں اور سپورٹس سوسائٹی کے مابین بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے گورنمنٹ امیر الدین میڈیکل کالج (پی جی ایم آئی) کے سپورٹس گالا کے اختتام پرتقریب تقسیم انعامات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔