اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)نجی حج اسکیم کی شکایات کے ازالہ کیلئے مربوط سسٹم تشکیل دینے کا فیصلہ ،نجی عازمین حج کیساتھ دھوکہ کرنیوالی کمپنیوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا،وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت ہوپ (حج گروپ آرگنائزرز آف پاکستان) کے ساتھ مکہ مکرمہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مکہ فہیم خان آفریدی، جوائنٹ سیکرٹری حج سجاد حیدر یلدرم نے شرکت کی ۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں حافظ طاہر محمود اشرفی کے سربراہی میں پاکستانی نجی حج کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔وزیر مذہبی امور نے ہدایت کی کہ سرکاری و پرائیویٹ عازمین حج کی مشاعر میں سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔مجموعی طور پر پرائیویٹ حج کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔نجی عازمین حج کے ساتھ دھوکہ کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ نجی حج ٹور آپریٹرز طوافہ کمپنیوں کے ساتھ جامع معاہدات کریں۔ہوپ نجی سکیم کے حجاج کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایکشن کمیٹی تشکیل دے۔عازمین حج منی عرفات میں شکایات کی صورت میں نسک ایپ میں موجود سعودی اداروں سے رابطہ کریں۔ اجلاس میں نجی حج اسکیم کی شکایات کے ازالہ کیلئے مربوط سسٹم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آ باد بلوچستان میں ایک سال سے تعینات پولیس سروس گریڈ18کے چھ افسر تبدیل ،تبدیل ہونیوالوں میں بیدار بخت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...