مقدس گائے کا تذکرہ ‘وزیرخزانہ جواب گول مول کرگئے

14 جون ، 2024

اسلام آباد(آئی این پی )پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں مقدس گائے کے ذکرپر وزیر خزانہ جواب گول مول کر گئے۔جمعرات کوپوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے مقدس گائے کا تذکرہ چھیڑا اور وزیر خزانہ سے پوچھا کہ آپ نے جس مقدس گائے کا ذکر کیا ہے بجٹ میں ان کا کیا کرنا ہے ۔وزیر خزانہ مسکرا دیے اور کوئی واضح جواب نہیں دیا تا ہم وزیرمملکت برائے اقتصادی امور علی پرویز ملک نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مقدس گائے کا جو اشارہ آپ سمجھ رہے ہیں وہ نہیں ہے۔مقدس گائے سے ہماری مراد وہ شعبے اور سیکٹر ہیں جو ٹیکس نہیں ادا کرتے اور ہم ان کو ٹیکس کے دائرے میں لائیں گے۔