اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی اور حکومتی ٹیم کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کے حوالے سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔پی ٹی آئی کے وفد نے سینیٹ میں قائد ایوان اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں شبلی فراز اور پارلیمانی لیڈر بیرسٹرعلی ظفر نے شرکت کی، اس دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈربھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ پی ٹی آئی وفد اور اور قائد ایوان اسحاق ڈار کی قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر بات چیت بے نتیجہ رہی جبکہ تحریک انصاف اور حکومتی ٹیم نے دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔اس موقع پر سینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ رولز کے مطابق قائمہ کمیٹیاں تقسیم کریں، امید ہے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا جائے گا۔
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین...
کراچی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ،...
کوئٹہگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم نے اپنے تقریباً چالیس سالہ سیاسی کیریئر کے دوران الیکٹرانک...
کراچیسینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا بھارتی اینکرکے طنزیہ سوال پر کرارہ جواب، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی...
کراچی نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کیس کی سماعت دوبارہ شروع، ہنگامی حالت ختم، ایران جنگ کے بعد عدالتی نظام...
اسلام آ باد سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر؛ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس اپریل کے آخری ہفتے ہو گا جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200 سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
کراچی فرانس نے اپنا تمام سونا امریکاسے واپس نکال لیا۔129ٹن پرانا سونا فروخت کرکے یورپ سے نئے معیار کا سونا...