اسلام آباد(جنگ نیوز)چین کے بعد پاکستان نے بھی یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خطوط کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا۔ بھارتی میڈیا ہمیشہ سے قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز کی جانب سے نریندرمودی کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر ٹوئٹ کے ذریعے مبارک باد دی جا چکی ہے۔ حکومت کے لیے رسمی طور پر ضروری ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی دوسرے ملک کے حکمران کو منتخب ہونے پر مبارک باد دے۔ترجمان نے مزید کہا کہ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے پاکستان کو 15 اور 16 جون کو یوکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت ملی ہے تاہم پاکستان اپنی کچھ مصروفیت کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ پاکستان دنیا میں قیام امن کے لیے سب سے آگے ہے۔دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ ہم نے متعدد باربتایا ہے کہ دہشت گردی سے خطرہ ہے۔ اپنے ملک میں دہشت گردی میں مطلوب افراد کے بارے میں افغانستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے آئندہ کچھ مہینوں میں پاک چائنا تزویراتی معاون شراکت داری میں پیش رفت ہوگی۔ پاکستان اور چین کے درمیان چینی شہریوں کے تحفظ ، دو طرفہ تعلقات سمیت تمام امور مشترکا اعلامیے میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ خدیجہ شاہ کا کیس زیرسماعت ہے اور پاکستانی قوانین کے تحت نمٹایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے عدالتیں فیصلہ کریں گی۔واضح رہے کہ چین نے بھی یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ بیجنگ بھی یہ بات سمجھتا ہے روس کے بغیر ایسی کانفرنس فضول ہوگی۔
اسلام آباد مسلم لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ہو جائے گی اس میں کوئی رکاوٹ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
کوئٹہسائنس کالج کوئٹہ میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے ممبران نے کہا ہے کہ کالج میں آتشزدگی کا...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت...
اسلام آباد قومی ایئرلائن کی دبئی سے پشاور جانیوالی پرواز پی کے 284میں فنی خرابی کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹے...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔...