بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ بڑھادیا ہے،مفتاح اسماعیل

14 جون ، 2024

ر او پلنڈی ( مانیٹر نگ نیوز ) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے بجٹ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبرزیدی نے کہا کہ معلوم نہیں 40 سال سے ایکسپورٹس پرایک فیصد ٹیکس یک جنبش قلم سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کا نسخہ کس حکیم نے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت کے ساتھ دھوکا ہورہا ہے، بیوروکریسی چاہتی ہے کہ حکومت کوعوام کے سامنے شرمندگی کا سامنا ہو۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں حکومت پراپرٹی ٹیکس لینے کیلیے تیار نہیں، بجٹ وہ بجٹ نہیں جو 30 جون کو منظور ہوگا۔سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ بڑے ایکسپورٹرز سے ٹیکس لینے میں اتنا مسئلہ نہیں لیکن بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ بڑھا دیاگی ا۔انہوں نے کہا کہ توقع تھی ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا، حکومت نے ریٹیلرز کے انکم ٹیکس کی مد میں مینوفیکچررز سے سوا دو فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لینےکا کہا ہے لیکن کیونکہ95فیصد ریٹیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز نان فائلرزہیں اس لیے یہ بوجھ مینوفیکچررپرپڑے گا اور وہ یہ رقم کبھی اپنی جیب سے نہیں دیگا۔