عدت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اپیلوں پر ایک ماہ فیصلہ کرنے کا حکم

14 جون ، 2024

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کیس میں اپیلوں پر ایک ماہ فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 8صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر 10ورکنگ ڈیز میں فیصلہ کریں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کا فیصلہ سنانے کے دن کیس دوسری عدالت منتقلی کا ریفرنس ہائی کورٹ کو بھیجا گیا،نئے جج دوبارہ نئے سرے سے اپیلوں پر سماعت کریں گے۔فیصلے میں کہا گیا کہ ممبر انسپکشن ٹیم کو ایڈیشنل سیشن جج رپورٹ بھی جمع کرائیں گے، عدت کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر 30دن میں فیصلہ کریں۔