وزیر اعظم کی فضل الرحمٰن کو منانے ان کی رہائش گاہ آمد، مذکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز

14 جون ، 2024

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم محمد شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو منانے ان کی رہائش پرگئے اورجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کی خیریت دریافت کی۔فضل الرحمان نے وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کو کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کو بھی سراہا۔ بوزیراعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔