لاہور (نیوزرپورٹر) بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری پر تیار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اپنے بیان سے پیچھے ہٹنے لگے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ابھی میچز باقی ہیں، ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے، ٹورنامنٹ کے حتمی نتیجے کا انتظار کرنا چاہیے، سب لوگ دعا کر رہے ہیں کہ ٹیم آگے پہنچے۔انہوں نے کہا کہ مشاورت جاری ہے فی الحال اس موقع پر اس حوالے سے مزید بات کرنا مناسب نہیں، جیسی بھی ٹیم ہے اسے لیکر اس ٹورنامنٹ میں آگے چلنا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا تھا کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد مسلم لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ہو جائے گی اس میں کوئی رکاوٹ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
کوئٹہسائنس کالج کوئٹہ میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے ممبران نے کہا ہے کہ کالج میں آتشزدگی کا...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت...
اسلام آباد قومی ایئرلائن کی دبئی سے پشاور جانیوالی پرواز پی کے 284میں فنی خرابی کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹے...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔...