تنخواہ پر ٹیکس‘وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کا احتجاج

14 جون ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز) صحافیوں نے تنخواہ دار وں پر ٹیکس عائد کرنے پروزیرخزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل احتجاج کیا صحافیوں نے وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل ٹوکن احتجاج ریکارڈ کرایا ہےاس موقع پر صحافیوںنے شکوہ کیا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوتا البتہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین پر بھاری ٹیکس لگائے گئے ہیں۔