پنجاب ، اپوزیشن لیڈر نے ہتک عزت کے قانون کو عدالت میں چیلنج کردیا

14 جون ، 2024

لاہور ( آن لائن ) پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف احمد خان بچھر نے ہتک عزت کے قانون کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہتک عزت کا قانون آئین کے منافی بنایا گیا، ہتک عزت کا قانون آئین میں دیئے گے حقوق کی خلاف وزری ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے۔یاد رہے کہ 24 مئی کو پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب ہتک عزت بل، 2024 کو مزید مشاورت اور نظرثانی کے لئے اسمبلی میں واپس بھیجنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔