PTIکی F9پارک میں جلسہ کی استدعا ، فریقین کونوٹس جاری

14 جون ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار سماعت کی تو پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب شاہین ، عمیر بلوچ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ہم نے اسلام آباد میں پر امن جلسہ کرنا ہے مگر اجازت نہیں دی جا رہی۔ ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست دی تو جی ٹی روڈ پر اجازت ملی۔ ہم نے جی ٹی روڈ پر نہیں اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جلسہ کرنا ہے۔