ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

14 جون ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران16کروڑ82 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو اسٹیٹ بینک کے مطابق7جون 2024 تک زرمبادلہ کے ذخائر14ارب 21 کروڑ 56 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر کی مالیت 62لاکھ ڈالر کی کمی سے9 ارب 10 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہ گئے جبک کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 17 کروڑ44 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔