کم عمر ترین عازم حج مکہ میں ماں کی گود میں انتقال کرگیا

14 جون ، 2024

ریاض(آئی این پی) حج کے لیے مکہ مکرمہ آنے والا مصری کم عمر بچہ یحی محمد انتقال کر گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یحیٰ محمد کا تعلق مصری کے کفر الشیخ صوبے سے تھا، تاہم وہ اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی نیت سے آیا تھا۔گزشتہ دنوں عربسوشل میڈیا پر یحی کی تصاویر وائرل تھیں، جس میں والدہ کی گود میں موجود یحی اہرام پہنے ہوئے تھا، جبکہ معصوم بچے کے چہرے پر بھی مسکراہٹ تھی۔عرب میڈیا کے مطابق یحی مکہ شہر میں گرمی کی شدت برداشت نہ کر سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا ہے۔کم عمر بچے کو مکہ کے مقامی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد دفنادیاگیا۔