نئی دہلی(آئی این پی)اقتدارکی ہوس نے نریندرمودی کو کرپٹ اور مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے پر مجبور کردیا۔بھارت کی 71رکنی کابینہ میں شامل28اراکین کے خلاف فوجداریمقدمات کا انکشاف ہوا ہے۔بی جے پی کے ممبر اور وزیرداخلہ بندی کمار سنجے کے خلاف 42مقدمات درج ہیں، جن میں سے 30سے زائد سنگین الزامات خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ہیں،مودی کی کابینہ میں حلف اٹھانے والے چھ وزرا کے اثاثے 1 ارب روپے سے زائد ہیں۔بی جے پی اور اتحادیوں کے 28وزرا کے خلاف فوجداری مقدمات جبکہ 19کے خلاف خواتین سے متعلقہ مقدمات شامل ہیں،بی جے پی کے دو ارکان مغربی بنگال میں قتل کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، مختلف وزارتوں کا حلف اٹھانے والے 72میں سے 71وزرا کسی نہ کسی جرم میں ملوث ہیں۔بی جے پی کے شانتنو ٹھاکر پر 23اور سکانتا مجمدار پر 16خواتین کے خلاف سنگین جرائم اور نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات درج ہیں، بی جے پی کے دیگر اہلکاروں جن میں سریش گوپی اور جوال اورم شامل ہیں پر خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات درج ہیں، بی جے پی کے آٹھ وزرا جن میں امت شاہ، شوبھا کرندلاجے، دھرمیندر پردھان، گری راج سنگھ اور نتیا نند رائے شامل ہیں، پر نفرت انگیزی کو بڑھاوا دینے کے مقدمات درج ہیں،71میں سے 70وزرا ارب پتی ہیں اور ان کے اثاثہ جات کم از کم ایک ارب روپے سے زائد ہیں،بی جے پی اور اتحادیوں کے خلاف حملے، قتل، عصمت دری اور اغوا جیسے سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں،مودی سرکار کی کابینہ اس بات کا واضح ثبوت ہےکہ مودی کےتیسرے دور حکومت میں بھی بھارت میں مجرمانہ اور غیر انسانی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اسلام آباد مسلم لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ہو جائے گی اس میں کوئی رکاوٹ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
کوئٹہسائنس کالج کوئٹہ میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے ممبران نے کہا ہے کہ کالج میں آتشزدگی کا...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت...
اسلام آباد قومی ایئرلائن کی دبئی سے پشاور جانیوالی پرواز پی کے 284میں فنی خرابی کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹے...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔...