اٹلی ، مودی کی آمد سے قبل خالصتان کے حامیوں نے مہاتما گاندھی کا مجسمہ مسمار کردیا

14 جون ، 2024

روم(نیوز ڈیسک)اٹلی میں افتتاح کے کچھ دیر بعد ہی بھارت کی آزادی کے رہنما مہاتما گاندھی کا مجسمہ خالصتان حامیوں نے توڑ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں گزشتہ دنوں افتتاح کے کچھ دیر بعد ہی بھارت کی آزادی کے ہیرو مہاتما گاندھی کامجسمہ خالصتان حامیوں نے توڑ دیا۔ یہ واقعہ اٹلی میں جی سیون اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی آمد سے قبل ہوا۔ اس واقعے کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو وہی ہیں،جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خالصتان کے حامیوں کی جانب سے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو توڑنے کے بعد وہاں پر خالصتان کی حمایت میں نعرے بھی لکھے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اٹلی میں ہونے والے جی سیون اجلاس سے قبل پیش آیا۔دوسری جانب بھارتی سیکریٹری خارجہ نے اس واقعے کے حوالے سے کہا کہ گاندھی کے مجسمےکو نقصان پہنچانے کا معاملہ اٹلی حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔یاد رہے کہ جی سیون کے رکن ممالک کا دو روزہ سربراہی اجلاس گزشتہ روز اٹلی میں شروع ہوا۔جی 7 اجلاس 13 سے 15 جون تک جاری رہے گا، جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کرہے ہیں۔