روسی نژاد اسرائیلی صحافی کے سربیا میں داخلے پر پابندی عائد

14 جون ، 2024

بلغراد (اے ایف پی) روسی نژاد اسرائیلی صحافی رومن پرل نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مبینہ طور پر سیکورٹی خطرات کی وجہ سےاس پر سربیا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، اسے روس نے غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا تھا۔رومن پرل نے بتایا کہ وہ ایک نجی دورے پر ہفتے کو بلغراد کے ہوائی اڈے پر اترے۔انہوں نےویڈیو میں کہا کہ ملک میں داخلے پر پابندی کا حکم جاری ہونے سے پہلے انہیں کئی گھنٹے انتظار کروایا گیا۔انہوں نے مجھے ایک کاغذ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ میری موجودگی سے سربیا کو سیکیورٹی کے خطرات ہیں،رومن پرل نے انگریزی میں بات کی،لیکن ان کے ریمارکس سربیائی زبان میں ببھی وائس اوور کیے گئے۔صحافی نے زور دے کر کہا کہ وہ صرف ایک دوست سے ملنے آئے تھے۔سربیا کی وزارت داخلہ نے پابندی کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں،روس نے اکتوبر 2021 میں رومن پرل کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا تھا،جس کے بعد وہ اسرائیل منتقل ہوگئے تھے۔