ریاض (شاہدنعیم) ترکیہ کی انٹیلی جنس نے موساد کے یورپ میں متحرک خفیہ سیل بے نقاب کیے ہیں۔ ان خفیہ سیلوں میں شامل نو افراد میں سےآٹھ کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار کردہ جاسوسی سیل کے چھ افراد پر سرکاری اور حکومتی خفیہ رازوں کو چرانے کا الزام ہے۔ نیز سیاسی اور فوجی حوالے سے بھی جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ترکیہ کی قومی انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے ان افراد پر مبنی جاسوسی سیلوں اور نیٹ ورکس کو اسرائیلی انٹیلی جنس موساد سے وابستہ بتایا ہے، جو ترکیہ اور یورپ میں جاسوسی کرنے میں ملوث ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اس بارے میں ترک اخبار صباح نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی موساد کے ان ایجنٹوں کو رواں سال اپریل کے دوران استنبول میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اخبار نے ان کے بارے میں تحقیقات کے حوالے سے تفصیلات بھی شامل کی ہیں۔ اس جاسوسی نیٹ ورک کے کل نو ارکان ہیں، جن میں ایک لبنانی ہے۔اس نیٹ ورک کا سربراہ ایک انشورنس کمپنی کا مالک ہے۔ احمد عرسین توملوگالی کی اہلیہ اور بیٹا جرمنی میں پیدا ہوئے۔اس کی سوتیلی بیٹی اور دوسرے لوگ موساد کے لیے کام کرتے ہیں ۔ ان کے ذمے موساد کی طرف سے لگائے گئے ٹاسک میں شامل ہے کہ یہ لوگ جرمنی، ترکیہ، لبنان اور جارجیا میں موساد کی دلچسپی کے افراد کی مانیٹرنگ کریں اور ان کی تصاویر حاصل کریں گے۔ تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ توملوگالی نے موساد کے کوآرڈینیٹرز کے ساتھ مختلف یورپی ملکوں میں ملاقاتیں کی ہیں۔ اس نے اپنی موساد کے۔لیے خدمات کے لیے 3لاکھ یورو کی رقم بھی حاصل کی ہے۔ سال کے آغاز پر ترکیہ کے انٹیلی جنس اداروں نے موساد کی ان جاسوسی سرگرمیوں کا توڑ کرتے ہوئے 34 مبینہ جاسوسوں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیا ۔ ترکیہ کے اخبار حریت نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے ترکیہ کے خلاف جاسوسی کے لیے ایک طرح سے جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ لیکن اسے اندازہ ہونا چاہیے کہ اسے جاسوسی کی ان وارداتوں کے مضمرات بھی بھگتنا ہوں گے اور اس کے جاسوسوں کو گرفتاریوں کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔
اسلام آباد مسلم لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ہو جائے گی اس میں کوئی رکاوٹ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
کوئٹہسائنس کالج کوئٹہ میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے ممبران نے کہا ہے کہ کالج میں آتشزدگی کا...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت...
اسلام آباد قومی ایئرلائن کی دبئی سے پشاور جانیوالی پرواز پی کے 284میں فنی خرابی کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹے...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔...