فلسطین، مصائب میں گھِرا ہوا ہے، اپنی بے بسی پر تکلیف میں ہیں، صدرکیوبا

14 جون ، 2024

ہوانا(صباح نیوز)کیوبا کے صدر میگل ڈیازکانل نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے میں ہم سے کچھ بن نہیں پڑ رہا اور اس بے بسی پر ہم ہر روز تکلیف اٹھا رہے ہیں۔ صدر میگل نے فلسطینی کیفیہ پہن کر ، فلسطینی پرچم کے ساتھ دارالحکومت ہوانا آنے والے، نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔نوجوانوں سے خطاب میں انہوں نے غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں پر بات کی اور کہا ہے کہ فلسطین، آلام ومصائب میں گھِرا ہوا ہے اور ہم اس کی مدد نہیں کر پا رہے۔ اپنی اس بے بسی پر ہمارا دِل کڑھ رہا ہے۔ آج فلسطین دنیا کے شرف اور عزت و وقار کا دفاع کر رہا ہے۔ وہاں ہونے والے مظالم سے لاتعلق رہنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔