پی بی 9کے چارپولنگ اسٹیشنز کوہلو منتقل‘پولنگ26جون کوہوگی

14 جون ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو کے 4 پولنگ اسٹیشنز کو ضلعی ہیڈکوارٹر کوہلو منتقل کردیا گیا ہے ، پولنگ 26 جون کو ہوگی ۔ پولنگ اسٹیشن نمبر 71، 72، 73 اور 74 (مشرکہ) جو پہلے نساؤ میں تھے اب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوہلو میں قائم ہونگے ۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بناء کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔