پنجگور: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شوہر جاں بحق بیوی زخمی

14 جون ، 2024

پنجگور(نامہ نگار) چتکان تارآفس میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً3بجے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باسط نامی شخص جاں بحق جبکہ اس کی بیوی(ز)زخمی ہوگئی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے دوران پیش آیا ۔