بلوچستان پیس فورم کا عیدالاضحیٰ کے بعد کوئٹہ میں قومی سطح کا سیمینار منعقد کرنے کا اعلان

14 جون ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پیس فورم کا عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد کوئٹہ میں قومی سطح کا سیمینار منعقد کرنے کا اعلان ، سیمینار سے سیاسی قائدین ، دانشور ، انسانی حقوق کے کارکن ، صحافی ، وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندے خطاب کریں گے ۔ بلوچستان پیس فورم کے مرکزی ترجمان کے مطابق بلوچستان پیس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد کوئٹہ میں قومی سطح کا سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔