پنجگور: بارڈر بچاؤ تحریک و آل پارٹیز کا مطالبات کے حق میں ریلی و دھرنا

14 جون ، 2024

پنجگور(نامہ نگار) بارڈر بچاؤ تحریک آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بارڈر پر کاروبار کے حوالے سے اتوار کو چھٹی اور آئے روز سخت شرائط‘ چیدگی بارڈر پر جاری لسٹوں میں کمی کے خلاف احتجاجی ریلی اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا گیا اور ریلی نکالی گئی جس کی قیادت آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علاؤالدین ایڈوکیٹ انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز بلوچ مزید یونین کے صدر حاجی سعداللہ حق دوتحریک کے رہنماء ملا فرہاد بلوچ پروم رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں نے کی انجمن تاجران اور آل پارٹیز کے رہنماؤں نے دھرنا اور ریلی میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر روزگار ہمارے آباء اجداد کے زمانے سے چل رہا ہے مکران اور رخشان ڈویژن کے لوگوں کا واحد ذریعہ روزگار بارڈر سے تیل اور اشیاء خوردونوش ہے جہاں روزگار کے متبادل ذرائع نہیں اور نہ ہی کارخانے اور فیکٹریاں ہیں بارڈر پر روزگار سے یہاں کے لوگ اپنے بچوں کو تعلیم دلاتے اور گھریلو اخراجات چلاتے ہیں روزگار پر آئے روز سختی اور مختلف حیلے بہانے سے محدود کرنا ہم سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے اتوار کی چھٹی اور لسٹوں کی کٹوتی کسی صورت منظور نہیں شرکاء نے پنجگور انتظامیہ سے بارڈر روزگار میں اتوار کی چھٹی لسٹوں میں کٹوتی بند اور مزید انٹری پوائنٹ کھولنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے جہاں ہمارے خاندان بستے ہیں دونوں جانب آمدورفت میں آسانی پیدا کی جائے بعد ازاں اے سی پنجگور زاھد شاہوانی اور تحصیلدار محمد عارف حلیم بلوچ نے دھرنے کے شرکاء سے کامیاب مذاکرات کئے بارڈر بچاؤ تحریک کے رہنماؤں نے یقین دھانی پر ایک ہفتے کیلئے ا دھرنا ملتوی کردیا۔