آخرت پر یقین کی کمی ہمیں بے لگام کرتی ہے، تنظیم الاخوان

14 جون ، 2024

کوئٹہ(پ ر) تنظیم الاخوان کے سربراہ و شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی بات پر اعتراض اور سوال کرنے کی بجائے اپنی اصلاح اور راہنمائی کا ذریعہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔جزا و سزا کا نہ ہونا لاقانونیت کو فروغ دیتا ہے۔جس معاشرے میں لاقانونیت ہووہاں رہنا محال ہو جاتا ہے۔نہ کسی کی عزت محفوظ رہتی ہے نہ مال اور نہ ہی جان محفوظ رہتی ہے۔جس طرح اس دنیا کی زندگی میں جزاو سزا کے نظام میں انصاف کی کمزوری دنیا کے نظام کو خراب کرتی ہے اسی طرح آخرت پر یقین کی کمی ہمیں بے لگام کر دیتی ہے ہم زندگی کو اپنی پسند کے مطابق گزارتے ہیں جس سے معاشرے میں فساد پیدا ہوتا ہے۔اس دنیا میں ایسے زندگی گزاریں جیسے زندگی دینے والے نے حکم فرمایا ہے۔