تربت میں ڈینگی لارواکی موجودگی کاانکشاف

14 جون ، 2024

تربت (نامہ نگار) محکمہ صحت کیچ کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ڈینگی لاروا سرویلینس کی رپورٹ کے مطابق جوسک اور اپسر کے علاقوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نگرانی کی گئی ہے جوسک میں 591 گھروں کا دورہ کیا گیا جس میں 52 گھروں میں لاروا پایا گیا جبکہ اپسر میں 2585 گھروں کی جانچ پڑتال کے دوران 265 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کا پتہ چلاکل 9285 کنٹینرز کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 722 کنٹینرز میں لاروا موجود تھا جوسک میں کنٹینرز کی مثبت شرح 6.2فیصدجبکہ اپسر میں 8.1فیصدرہی جو ڈینگی کے پھیلاؤ کا اشارہ ہے شہریوں سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ اپنے پانی کے ٹینکوں کو باقاعدگی سے صاف کریں۔