بی ٹی ایس اے کا اجلاس‘مختلف کیٹگریز کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ

14 جون ، 2024

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان ٹیکنیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت نور شاہ ہوا جس میں سینئر نائب صدور محمد انور جاموٹ مٹھل خان علی احمد عبدالہادی شاہینہ جنرل سیکرٹری ملک علی احمد شاہوانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عارف ‘جوائنٹ سیکرٹری محمد ولی محمد ہاشم فنانس سیکرٹری گل محمد انفارمیشن سیکرٹری محمد ایاز خان اور آفس سیکرٹری محسن علی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نور شاہ نے خطاب میں کہا کہ ٹیکنیکل اسٹاف کی مختلف کیٹگریز کی اپ گریڈیشن کی جائے تا کہ وہ مزید محنت اور دلجمعی سے کام کر سکیں ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل اسٹاف صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ۔