کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نواں کلی کے مختلف علاقوں میں آبنوشی کا بحران برقرار مکین پانی کی بوندبوند کو ترسنے لگے ،تفصیلات کے مطابق مین نواں کلی بیٹنی آباد یوحناآباد زرغون آباد فیز ون ٹو و کلی ناصران اور گردونواح میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے مکین دور دراز سے پانی بھر کے لانے پر مجبور ہیں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہے جبکہ پانی نایاب ہونے کی وجہ سے مکین ٹینکر مافیا رحم وکرم پر ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی بارمتعلقہ حکام کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مذکورہ علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر مکین شدید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔
اوستہ محمد کورائی پل بائی پاس پر ڈاکوئوں نے مزدوروں سے اسلحہ کے زور پر نقدی ‘موبائل اوردیگرسامان چھین لیا...
کوئٹہ کیسکو کی جانب سےشہباز ٹائون میں بجلی کے میٹرکھمبوں پر بے ترتیب لگائے جانے لگے، صارفین کو شدید مشکلات...
جعفر آبادایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالطیف کاکڑ نے کہا ہے کہ طلبا اپنی تمام تر توانائیاں حصول علم پر صرف کریں ترقی...
کوئٹہ ممتاز معالج ڈاکٹر عدیل احمد خان نے مرگی کے عالمی دن کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا 55 ملین سے زائد افراد...
تربت ینگ لائیرز مکران کے چیئرمین عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوان وکلاء کے حقوق کا ہر...
تربتجامعہ تربت کی دو خواتین فیکلٹی ممبران ڈاکٹر ہانی ابوالحسن اور ڈاکٹر مہناز اسلم نے کامیابی کے ساتھ پی ایچ...
بیلہ چورمسجد کے باہر سے موٹر سائیکل لے اڑے ـ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ضلعی صدر مقام اوتھل کی جامع مسجد...
کوئٹہسیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمران گچکی نے کہا ہے کہ صوبے میں مرحلہ وار واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا...