ریکارڈ جمع نہ کرانیوالی ہائوسنگ سکیموں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

14 جون ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ریکارڈ جمع نہ کرانیوالی ہائوسنگ سکیموں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے نادہندگان کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں پہلے مرحلے میں ان تمام ہائوسنگ اسکیم مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کئے جارہے ہیں جنہوں نے ریکارڈ جمع نہیں کروایا ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے شہر کی تمام ہائوسنگ سوسائٹیز کی آمدن اور ٹیکس معاملات کا ریکارڈ طلب کیاگیا جبکہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والی ہائوسنگ اسکیم مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں اسکیم مالکان سے پلاٹ مالکان کی بھی تفصیلات طلب کی جائیں گی تاکہ ان سے بھی اثاثہ جات کی تفصیل معلوم کی جاسکے۔