کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ منظور احمد اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ بہرام خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ،ٹریفک پولیس ،آر ٹی اے اور قائد آباد تھانے کے عملے نے قلندر مکان کی مخلتف ورکشاپس پر چھاپہ مار کر16 غیر قانونی رکشے برآمد کرکے ضبط کرلئے جبکہ اس موقع پر رکشہ ٹمپرڈ کرنے والی مشینری بھی قبضے میں لے لی گئی اور مزید کارروائی کے لیے ٹریفک پولیس کے حوالے کردی گئی ۔ ڈی ایس پی ٹریفک شبانہ، ڈی ایس پی ٹریفک سٹی ضمیر الحق،اسپشل مجسٹریٹ عبدالحمیداور سپرٹینڈنٹ حمید اللہ محمد حسنی نے کارروائی کی نگرانی کی۔غیر قانونی رکشہ بنانے والے میکرز کے خلاف کارروائی میں سامان بھی برآمد کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں غیر قانونی رکشوں کے چلانے اور انہیں ٹمپرڈ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کوئٹہ شہر کراچی اور حیدرآباد سے رکشے لاکر ٹمپرڈ کرنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ، شہر میں غیر قانونی رکشے چلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی رکشوں کو ٹمپرڈ یا پنچ کر کے چلانے والوں اور کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے غیر قانونی رکشوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
اوستہ محمد کورائی پل بائی پاس پر ڈاکوئوں نے مزدوروں سے اسلحہ کے زور پر نقدی ‘موبائل اوردیگرسامان چھین لیا...
کوئٹہ کیسکو کی جانب سےشہباز ٹائون میں بجلی کے میٹرکھمبوں پر بے ترتیب لگائے جانے لگے، صارفین کو شدید مشکلات...
جعفر آبادایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالطیف کاکڑ نے کہا ہے کہ طلبا اپنی تمام تر توانائیاں حصول علم پر صرف کریں ترقی...
کوئٹہ ممتاز معالج ڈاکٹر عدیل احمد خان نے مرگی کے عالمی دن کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا 55 ملین سے زائد افراد...
تربت ینگ لائیرز مکران کے چیئرمین عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوان وکلاء کے حقوق کا ہر...
تربتجامعہ تربت کی دو خواتین فیکلٹی ممبران ڈاکٹر ہانی ابوالحسن اور ڈاکٹر مہناز اسلم نے کامیابی کے ساتھ پی ایچ...
بیلہ چورمسجد کے باہر سے موٹر سائیکل لے اڑے ـ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ضلعی صدر مقام اوتھل کی جامع مسجد...
کوئٹہسیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمران گچکی نے کہا ہے کہ صوبے میں مرحلہ وار واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا...