تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے‘ پروفیسر عبدالرحمٰن

14 جون ، 2024

ژوب (نامہ نگار ) پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پروفیسر عبدالرحمٰن امین مندوخیل نے کہا ہے کہ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے معیار تعلیم اور تربیت پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بوائز ڈگری کالج ژوب میں سینکڑوں طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ وزیر تعلیم سیکرٹری کالجز اور ڈائریکٹر کالجز کے احکامات کی روشنی میں کالج میں درس و تدریس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔