تربت:پی پی ایم اے اور نیشنل پروگرام کا احتجاجی مظاہرہ

14 جون ، 2024

تربت (نامہ نگار ) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن اور نیشنل پروگرام کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرے میں پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیف آرگنائزر و ضلع کیچ کے صدر ظریف علیان رند ، سنیئر نائب صدر سبزل خان کولواہی ، جنرل سیکرٹری شبیر احمد دشتی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں بلوچستان میں بیروزگار نوجوانوں کی تعداد بڑھ جائے گی بلوچستان کے پیرامیڈیکس ملازمین تاحال ترقی سے محروم ہیں ٹیکنیکل تعلیم دی جائے تو ہمارے لیبارٹری ٹیسٹوں کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا نیشنل پروگرام کے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ایل ایچ ایس 9 اسکیل اور ایل ایچ ایس کو 12 اسکیل دیا جائے اور دیگر ملازمین کو ترقیاں دی جائیں پی پی ایچ آئی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے پیرامیڈیکس کو خیبرپختونخوا اور وفاق طرز پر اپ گریڈ کیا جائے حکومت نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہیں کیا تو سخت احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔