وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو نظرانداز کیاگیا‘ شیراحمدشاہوانی

14 جون ، 2024

کوئٹہ(پ ر) مسلم لیگ یوتھ ونگ بلوچستان کےسابق صدرملک شیراحمدشاہوانی نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی اور بلوچستان کی ترقی کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا حکومت نے بجٹ میں اپنی ساری توجہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر رکھی ہےانہوںنے کہاکہ تازہ سروے میں بلوچستان میں غربت کی شرح 70فیصد ہونا تشویشناک ہے ان حالات کے باوجود وفاق صوبے کی ترقی ‘خوشحالی اور بے روزگاری میں کمی کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھارہا وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی صوبے کے ساتھ جاری ناانصافیوں کاتسلسل ہے۔