وفاقی لیویز ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ انورمندوخیل

14 جون ، 2024

ژوب (نامہ نگار ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد انور مندوخیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو سال گذرنے کے باوجود حکومت فاقی لیویز کے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریزاں ہے ہزاروں ملازمین کا سروس اسٹرکچر اور مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں اس ضمن میں سال 2022ء میں صوبائی اسمبلی کی منظور شدہ قرارداد پر عملدرآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ کئی دہائی قبل وجود میں آنے والی فورس کے لئے سروس اسٹرکچر نہ ہونے سے ہزاروں ملازمین بے چینی کا شکار ہیں وفاقی لیویز ملازمین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے۔